اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جبران باسیل نے بدھ کے دن بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد بہت ضروری ہے اور اب اختلافات کا موقع نہیں ہے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مختلف ادیان و مذہب کے درمیان مکالمے کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیا جانا چاہۓ۔ جبران باسیل نے زور دے کر کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہۓ۔
واضح رہےکہ لبنان کے مشرقی علاقے میں واقع عرسال شہر اور اس کے مضافات میں ہفتے کے دن سے لبنان کی فوج کے ساتھ تکفیری دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرہ کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے دن عرسال شہرمیں تکفیری دہشتگردوں پر لبنان کی فوج کے حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگۓ اور دسیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے ملک میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر تاکید کی ہے۔
لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جبران باسیل نے بدھ کے دن بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد بہت ضروری ہے اور اب اختلافات کا موقع نہیں ہے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مختلف ادیان و مذہب کے درمیان مکالمے کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیا جانا چاہۓ۔ جبران باسیل نے زور دے کر کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہۓ۔